گورنر پنجاب نےلائف ٹرسٹ ہسپتال میں جدید ایمرجنسی وارڈکاافتتاح کردیا

September 23, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)لائف ٹرسٹ ہسپتال موضع مراکہ میں گورنر بلیغ الرحمان نے نئے جدید ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کو ایسے رفاعی اداروں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔چیئرمین ہسپتال میاں طارق نثار نے کہا کہ سرجری گائنی ڈائیلسز اور آنکھوں کے مریضوں کے تمام آپریشن مفت کیے جاتے ہیں۔