• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی یونیورسٹی میں چند دنوں کے اندر طالبہ کی خودکشی کا دوسرا افسوسناک واقعہ لمحۂ فکریہ، رہنما اسلامی جمعیت طلبہ

لاہور(خبرنگار)نجی یونیورسٹی میں چند دنوں کے اندر طالبہ کی خودکشی کا دوسرا افسوسناک واقعہ پیش آنا نہ صرف لمحۂ فکریہ ہے بلکہ یونیورسٹی کے انتظامی ڈھانچے، طلبہ سے متعلق پالیسیوں اور مجموعی تعلیمی ماحول پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ بن عباس نے اس واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات محض حادثات نہیں بلکہ ایک ایسے نظام کی عکاسی کرتے ہیں جو طلبہ کے مسائل سننے اور حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سیف اللہ چوہان اور سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ لاہور حسنات دوگر بھی شریک تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وقت آ گیا ہے کہ ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت اور عملی کارروائی کی جائے۔ مطالبہ کیا گیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
لاہور سے مزید