• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسوں کی پیشہ ورانہ مہارت مریضوں کیلئے جینے کی امنگ، پروفیسر فاروق افضل

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ نرسیں اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردی اور مسلسل نگہداشت کے ذریعے مریضوں میں جینے کی امنگ پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں نرسنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور سپیشلائزیشن، تحقیق اور لیڈرشپ کے ذریعے مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے میں نرسز کا کردار انتہائی اہم ہو چکا ہے۔وہ کالج آف نرسنگ، اے ایم۔سی / لاہور جنرل ہسپتال میں نرسنگ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ نرسنگ لیڈرشپ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔
لاہور سے مزید