• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی طاقتیں دہرا معیار اور منافقت چھوڑ کر حقائق پر بات کریں، شیعہ علماء کونسل

لاہور(خبرنگار)شیعہ علماءکونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کے خلاف امریکی صدر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں غزہ میں 70 ہزار سے زائد افراد اسرائیلی بمباری سے شہید ہو گئے ہیں ،اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو بولنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔عالمی طاقتیںدوہرا معیار اور منافقت چھوڑ کر حقائق پر بات کریں۔ انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران میں معاشی بدحالی کے ذمہ دار امریکہ اوراقتصادی پابندیاں عائد کرنے والے سرمایہ دارممالک ہیں۔معاشی بدحالی کے خلاف تاجروں کے مظاہرے ایران کا اندرونی معاملہ ہے، امریکہ کا واویلا بلا جواز اور مداخلت ہے ۔ امریکی صدر کو اپنے معاملات اپنے ملک تک محدود رکھنے چاہئیں۔
لاہور سے مزید