• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، خالد مسعود سندھو

لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بنیادی انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن انہیں قابض بھارت کی جانب سے مسلسل ریاستی جبر، ظلم وتشدد کا سامنا ہے،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں آواز بلند کرے، کشمیری پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اور سبز ہلالی پرچم لہراتے ہیں،بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں ۔
لاہور سے مزید