• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی قانون عوام سے ان کا بنیادی جمہوری حق چھیننے کے مترادف ، جاوید قصوری

لاہور( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بلدیاتی قانون دراصل عوام سے ان کا بنیادی جمہوری حق چھیننے کے مترادف ہے،امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت برادر تنظیمات کا ایک اہم اجلاس منصورہ لاہور میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید، صوبائی نائب امیر نصراللہ گورائیہ سمیت مختلف برادر تنظیمات کے مرکزی و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے متنازعہ اور کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جاری تحریک اور 15 جنوری کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید