• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے مختلف مقامات اور مرکزی شاہراہوں پر مرحلہ وار واشنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔صفائی کےخصوصی اقدامات کے تحت فیروز پور روڈ پربریجز اور عوامی مقامات پرایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں متحرک رہیں۔ارفع کریم ٹاور کے اطراف ورکرز نے صبح سویرے واشر گاڑیوں کی مدد سے واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی جبکہ گرین بیلٹس ،روڈ سائیڈ پر جمی مٹی، اور فٹ پاتھ کی کلیئرنس کیلئے شیر بھر میں واشنگ کا سلسلہ جاری ہے۔سموگ سے بچاؤ کیلئے اہم شاہراؤں اور عوامی مقامات پر وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔مزید برآں تمام شاہراہوں پر موجود درختوں کی دھلائی بھی کی جا رہی ہے۔شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہی ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
لاہور سے مزید