• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی طالبہ کی اعصابی حالت میں بتدریج بہتری ہورہی ہے، پروفیسر فاروق افضل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر فاروق افضل نے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج زخمی طالبہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، وہ مکمل بے ہوش تھی اور اسے ریڑھ کی ہڈی، ٹانگوں، سینے اور پھیپھڑوں میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مریضہ کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا۔پروفیسر جودت سلیم نے کہا ہے کہ طالبہ آئی سی یو میں زیر علاج، ماہر ڈاکٹرز مسلسل دیکھ بھال کر رہے ہیں پروفیسرجودت سیلم کے مطابق ​میڈیکل بورڈ کی سفارش پر فاطمہ کی اینٹی بائیوٹک ادویات میں تبدیلی کر دی گئی ہے​مریضہ کے سینے کی کنڈیشن میں گزشتہ روز کی نسبت بہتری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ​خون اور پلیٹ لیٹس کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
لاہور سے مزید