• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن1 ارب 70 کروڑسے زائد کی ریکوری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایات اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ لیسکو نے پولیس اور رینجرز کے تعاون سے موصول ہونے والی بجلی چوری کی شکایات پر فوری اور سخت ایکشن لے رہا ہے۔یکم جنوری 2025سے31 دسمبر 2025 کے دوران لیسکو کو مجموعی طور پر 78 ہزار 3 سو 58 بجلی چوری کی شکایات موصول ہوئیں جن میں 75 ہزار1 سو21گھریلو، 2ہزار 3 سو 52 کمرشل، 721 زرعی، 164 صنعتی شکایات شامل تھی۔ لیسکو کی جانب سے77 ہزار985 ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں کی گئیں۔
لاہور سے مزید