• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اقدامات آزاد ممالک کی خودمختاری کیلئے سنگین خطرہ بن چکے، ابوالخیر محمد زبیر

لاہور(کورٹ رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وینزویلا میں امریکی مداخلت اور مختلف ممالک کو دی جانے والی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف وینزویلا بلکہ دنیا کے دیگر آزاد ممالک کی خودمختاری کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں،وینزویلا میں امریکی کارروائیاں اور دیگر ممالک کو دی جانے والی دھمکیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں ،اقوامِ متحدہ اپنے چارٹر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کب حرکت میں آئے گی؟ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر اقتصادی پابندیاں، سیاسی دباؤ اور بالواسطہ مداخلت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کو طاقت کے استعمال اور معاشی پابندیوں کی دھمکیاں دینا اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور عالمی اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
لاہور سے مزید