لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر جامعہ اشرفیہ پہنچے۔ انہوں نے مولانا اسد عبید اور مولانا زبیر حسن سے ملاقات کی اور ان سے مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ مولانا فضل رحیم اشرفی کے انتقال پر تعزیت کی۔ خواجہ عمران نذیر نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل رحیم اشرفی کی دین کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل رحیم اشرفی اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے، ان کی امت کی یکجہتی کے لئے غیرمعمولی خدمات سنہری حروف سےلکھی جائیں گی۔