• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹروک کے مریضوں کے موثر علاج کو یقینی بنایا جا رہا ہے: سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم کی ہدایت پر اسٹروک کے مریضوں کے لئے فوری اور موئثر علاج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پنجاب میں چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ پروگرام کیلئے پلان کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کی خاطر موجودہ نیورو کی سہولیات کو بھی بہتر بنانے جا رہے ہیں،ان کی زیرصدارت چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ کے حوالہ سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان اور چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ امیرہ بابر، فاطمہ نورین و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر آصف بشیر، پروفیسر قاسم بشیر، پروفیسر اطہر جاوید و دیگر نے بھی شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر عدنان خان، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے پروفیسر عاصم و دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں سے نیورو ماہرین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبے بھر میں اسٹروک کے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ریفرل سسٹم، ایمرجنسی رسپانس اور جدید علاج کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پروگرام کے تحت پرائمری سٹروک سنٹرز کا دائرہ کار ضلعی اور تحصیل کی سطح تک بڑھایا جائے گا۔وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ پروگرام فالج کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
لاہور سے مزید