کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں، سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مفرور ملزم فیض اللہ کو جبکہ دوسری کاروائی میں ذکریا کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا، تھانہ شہید امیر محمد دستی پولیس نے عبیداللہ کے قبضے سے پسٹل بمعہ راونڈ برآمدکرکے قبضے میں لے لئے سریاب پولیس نے شیر علی کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضے میں لے لی ملزم تھانہ بالاناڑی کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا نوحصار پولیس نے محب کے قبضے سے پسٹل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا جبکہ گوالمنڈی پولیس نے نامزد ملزم داود کو گرفتار کرلیا۔