صومالیہ: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

September 23, 2023

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

صومالیہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔

صومالی پولیس کے مطابق بارود سے بھرے ٹرک کا دھماکا وسطی قصبے کی چیک پوسٹ پر کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں شہری اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔