فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کے آپریشن کا خدشہ

September 24, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کا آپریشن ہوگا اور انہیں فٹ ہونے میں چارماہ سے زائد کا وقت درکار ہوگا۔ایشیاکپ میں بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں اسکین ہوا تھا، پی سی بی کے مطابق مکمل طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد نسیم شاہ کو کندھے کی سرجری کرانے کا کہا گیا ہے جب کہ انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں 4 ماہ لگیں گے۔