بالی ووڈ کی باکس آفس پر ہٹ فلم جوان کے ہدایتکار ارون کمار المعروف ایٹلی نے فلم جوان میں شاہ رخ خان کے بنا بالوں (گنجا) نظر آنے کے حوالے سے کہا کہ شاہ رخ کے بال انکی شخصیت کا سب سے اہم حصہ ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میں اپنے اسکول کے زمانے میں جب ہیئر کنٹنگ سلون جاتا تو وہاں موجود افراد سے کہتا کہ شاہ رخ کٹ بنائیں۔
ایٹلی کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان جب 30 اور 40 سال کے درمیان تھے تو انکا ہیئر اسٹائل کچھ اور تھا، اور جب میں نے دیکھا کہ فلم کی ضرورت اور پرستاروں کی خواہش ذرا مختلف ہے لہٰذا ہم بھی ایک نیا اوتار دیکھنا چاہتے تھے۔
اس پر میں نے ان سے درخواست کی کہ بالوں کے بغیر کام کرنا ہے حالانکہ انکے بال اور ہیئر اسٹائل انکی شخصیت کا سب سے اہم حصہ ہیں، لیکن انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔
واضح رہے کہ 7 ستمبر 2023 کو ریلیز ہونے والی فلم جوان نے اس وقت بھارت سمیت دنیا بھر کے تھیٹرز پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔