شام، امریکا نے داعش کا عہدیدار گرفتار کرلیا

September 26, 2023

فائل فوٹو

امریکی فوج نے شام میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے عہدیدار ابو ہلال کو گرفتار کرلیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے شام کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھاپہ مار کارروائی میں داعش کے عہدیدار ابو ہلال الفدانی کو گرفتار کیا ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ الفدانی داعش کے لیے سہولت کاری اور آپریشنل کام انجام دیتا تھا۔