اے این ایف کی کارروائی، 115 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

September 26, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کاروائیوں میں 115 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو کاروائیوں میں 2 گاڑیوں سے مجموعی طور پر 64 کلو 800 گرام منشیات برآمدکرکے4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔موٹروے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 20 کلو افیون، 14 کلو چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا کر لی گئی۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 107 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے۔خیبر کے علاقے زخہ خیل میں دو کاروائیوں کے دوران چھپائی گئی 15 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔