کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام شہر میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح(پولو گراؤنڈ) میں منعقد کیا جائے گا ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان دانیال سیال کے مطابق اس سال عید الفطر کی نماز کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔