کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت و فائرنگ کے دبگر واقعات میں3 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کھوکھرا پار ڈھائی نمبر پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مارکےدوران دکاندار 45سالہ ریاست کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ، شرافی گوٹھ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 24سالہ اعجاز خان نیازی زخمی ہوگیا، بلدیہ گلشن مزدور میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 18علی حیدر زخمی ہوگیا ، پولیس نے دونوں فائرنگ کے واقعات کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے ۔