کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمود آباد کے ڈی اے گراؤنڈ کے قریب گھر سے 35 سالہ ذیشان ولد واحد احمد کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے متوفی نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے تاہم فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، گلبرگ گجر نالا کے قریب 28سالہ محمد سیفل نامی شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔