• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت تحفہ عید کی تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت مسلسل 10ویں سال ضرورت مند بچوں و بچیوں کو عید گفٹ و عید کے کپڑوں کی فراہمی کے لئے عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں ایک بڑی و پر وقار تقریب تحفہ عید منعقد کی گئی جس میں 10ہزار بچوں کو عید کے نئے کپڑے بچیوں کو چوڑیاں بھی دیں گئیں، گراؤنڈ میں بڑی تعداد میں اسٹالز لگائے گئے تھے اور مختلف عمر کے بچوں اور بچیوں کی پہلے سے رجسٹریشن کی گئی تھی، تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو تعلیم و صحت سمیت بنیادی ضروریات زندگی اور انصاف فراہم کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید