• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی کے بیان پر ن لیگ کی منطق بالکل غلط ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘’ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا سرفراز بگٹی کے بیان پر ن لیگ کی منطق جائز ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کے بیان پرن لیگ کی منطق بالکل غلط ہے، نواز شریف آنے سے پہلے ضمانت نہیں لیتے تو انہیں بالکل گرفتار کیا جاسکتا ہے،ارشاد بھٹی نے کہا کہ سرفراز بگٹی وارننگ دینے کی گستاخی کے بعد یوٹرن لے چکے تو انہیں معاف کردینا چاہئے تھا، سرفراز بگٹی کے بیان پرن لیگ کی منطق بالکل غلط ہے، ن لیگ اگر کہتی کہ سرفراز بگٹی نگران وزیرہیں لہٰذا انہیں نواز شریف کے معاملہ پر نہیں بولنا چاہئے تو ٹھیک ہوتا،عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی نے نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق کوئی غلط با ت نہیں کی، نواز شریف آنے سے پہلے ضمانت نہیں لیتے تو انہیں بالکل گرفتار کیا جاسکتا ہے، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ کا سرفراز بگٹی کے بیان پر ردعمل مضحکہ خیز اور ضرورت سے زیادہ تھا، ن لیگ کو اس معاملہ پر خاموش اختیار کرنی چاہئے تھی، انہیں کوئی اعتراض تھا تو بیک ڈور چینل سے سرفراز بگٹی تک پہنچایا جاسکتا تھا، سرفراز بگٹی کو بھی اپنے بیان پر وضاحت دینے کی ضرورت نہیں تھی، ن لیگ سرفراز بگٹی پر شاید اس لیے زیادہ برس رہی ہے کیونکہ جام کمال اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پچھلے دنوں مریم نواز سے ملے تھے، تاثر ہے کہ باپ پارٹی کا یہ گروپ آئندہ ن لیگ میں شامل ہوجائے گا، سرفراز بگٹی پر ن لیگ سے زیادہ ان کی اپنی پارٹی کا دباؤ لگتا ہے، باپ پارٹی کی ن لیگ سے ڈیل ہونے جارہی تھی لیکن اس بیان کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید