• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف اکنامسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد( مہتاب حیدر) پلاننگ کمیشن کے چیف اکنامسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حکومت نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور وہ 30 ستمبر 2023 سے سبکدوش ہوں گے۔ اس حوالے سے جب ذرائع سے ریات کیا گیا تو پلاننگ کمیشن کے اہم عہدیدار نے تصدیق کی کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ کون لے گا یہ ابھی واضح نہیں ہوا ۔ فی الوقت ظفرالحسن اکنامسٹ گروپ کے جائنٹ چیف اکنامسٹ پلاننگ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید