• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں چھوٹے کاروباروں کو نقصان، انڈونیشیا نے سوشل میڈیا پر اشیاء کے لین دین پر پابندی لگادی

جکارتہ (اے ایف پی) انڈونیشیا نے ایک نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشیا ء کی لین دین پر پابندی عائد کردی ، یہ بات انڈونیشیائی وزیر تجارت نے بدھ کے روز بتائی، انہوں نے کہا کہ ای کامرس سوشل میڈیا نہیں بن سکتا ، سوشل کامرس ٹی وی طرز پر صرف اشتہار دے سکیں گے، انہیں اپنی دکان کھولنے اور نہ ہی براہ راست اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،جکارتہ حکومت بڑے پلیٹ فارمز پر براہ راست خرید وفروخت کا خواہاں ہے ، انڈونیشیائی حکومت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تجارت سے کروڑوں چھوٹے کاروباروں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا اور ای کامرس سے متعلق قانونی ضابطے کے مطالبات بڑھ گئے تھے کیوں کہ ٹک ٹاک شاپ اور دیگر پلیٹ فارمز پر سستی اشیاء کی فروخت کے باعث انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے والے تاجروں کو اپنی بقا کے خطرات کا سامنا ہے ۔ انڈونیشیا ٹک ٹاک شاپ کیلئے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور اس ایپلی کیشن کی ضمنی ای کامرس کمپنی کا سب سے اولین پراجیکٹ ہے ، تاہم انڈونیشیائی وزیر تجارت زلخیفی حسن نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ اب ای کامرس سوشل میڈیا نہیں بن سکتا، یہ دونوں علیحدہ علیحدہ پلیٹ فارمز ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ نئے قانونی ضابطے کا نفاذ منگل کے روز سے کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل کامرس پلیٹ فارمز کے پاس نئے قانون کےمطابق خود کو ڈھالنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت ہے ۔
اہم خبریں سے مزید