• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ املاک: چھان بین کیلئے قائم کمیٹی کی قانونی حیثیت مشکوک

لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی کمیٹیکی قانونی حیثیت مشکوک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈاکٹر فرید اے ملک بنام ایس ایم بی آر کیس میں متروکہ املاک جائیداد کی ملکیت کے کاغذات (PTD) کی چھان بین کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی قانونی حیثیت جاننے کے لئے اپیل کی ۔ انفارمیشن کمیشن نے بورڈ آف ریونیوکی طرف سے کسی قانونی شق جس کے تحت مذکورہ کمیٹی کے ابتدائی حکم کو پیش نہ کر سکنے کو بد انتظامی کی ایک اعلی مثال قرار دیا ۔کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کے احکامات کی روشنی میں پی وی سی کی قانونی حیثیت کے بارے شک کا اظہار کیا ۔
اہم خبریں سے مزید