فیض آباد دھرنا، ایم کیو ایم بھی درخواست واپس لینے پر تیار

October 02, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاق، پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کے بعدمتحدہ قومی موومنٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں فیض آباد دھرنے میں نظرثانی کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایم کیو ایم کے وکیل عرفان قادر درخواست کی واپسی کےلیے متفرق درخواستیں دائر کریں گے۔