• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی میزبانی میں کثیرالملکی مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشقیں

راولپنڈی (وقائع نگار)پاکستان کی میزبانی میں کثیرالملکی مشترکہ سپیشل فورسز کی تربیتی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔مشقوںمیں پاکستان، ترکیہ، قطر، قازستان، ازبکستان کے دستوں کی شرکت، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مشقوں میں پاکستان، ترکیہ، قطر، قازستان، ازبکستان کے دستوں نے شرکت کی، دوہفتے طویل تربیتی مشقیں ابدی بھائی چارہ II بروتھا میں17 ستمبر کو شروع ہوئی تھیں۔مشقوں کے دوران شرکاء نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، مشقوں کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ کور کمانڈر 11 کور ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروس گروپ کے ساتھ اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ مشق میں شرکت کرنے والے دستوں کے علاوہ دوست ممالک کے افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آخری روز سپیشل فورسز نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید