میکسیکو: حادثے میں 10 تارکین وطن ہلاک، 25 زخمی

October 02, 2023

فوٹو بشکریہ بین اقوامی میڈیا

میکسیکو کی ایک شاہراہ پر تارکینِ وطن کو لے جانے والا ٹرک الٹنے سے کیوبا کے 10 تارکینِ وطن ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق میکسیکو کی ایک شاہراہ پر ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 تارکینِ وطن ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے، حادثے میں خواتین کی تعداد زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تارکینِ وطن کا تعلق کیوبا سے تھا، کیوبا کے یہ تارکینِ وطن خفیہ طور پر امریکا پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں ایک ہفتے کے دوران خفیہ طور پر امریکا پہنچنے والے تارکینِ وطن کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔