ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

October 03, 2023

فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے شاعر مشرق علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا۔

نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو
تمہاری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت آج اسلام آباد میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نومبر تک ملک بدر کیا جائے گا۔