• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ اور جیو کے اشتراک سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں ’شب بخیر ماں‘ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے24ویں روز تھیٹر پلے ”شب بخیر ماں“ آڈیٹوریم I میں پیش کیاگیا، جس کی مصنفہ مارشانارمان اورہدایتکارہ ثمینہ نذیر تھیں، مارشا نارمن امریکی ڈرامہ نگار، اسکرین رائٹر اور ناول نگار ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں منال صدیقی اور رَچنا کرپالانی شامل تھیں، یہ ڈرامہ ناظرین کو وجود کے جوہر میں جھانکتے ہوئے ایک ایسے سفر پر لے جاتا ہے جہاں وجود اور فراموشی کے درمیان انتخاب کرنے کا بنیادی مسئلہ مرکزی مرحلے میں داخل ہوتا ہے، ڈرامے کی کہانی ایک ماں بیٹی کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں سارہ نامی بیٹی اپنی ناکام شادی، بیماری اور معاشرے کے رویوں سے تنگ آ کر خود کشی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، اس فیصلے سے اس کی ماں اور سارہ کے درمیان مکالموں کی جنگ چھڑ جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید