کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، ورلڈ بینک کی پاکستانی معیشت کےمتعلق مثبت رپورٹ اورمالیاتی اداروں کی منافع بخش سیکٹرز میں سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں مثبت رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 130پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 12ارب 21کروڑ 68لاکھ روپے بڑھ گئی،47.27 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،کاروباری حجم 5.22 فیصد زیادہ رہا، منگل کو بھی اگرچہ مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔