• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فزکس کا نوبل انعام الیکٹران کو روشن کرنیوالے تین ماہرین کے نام

اسٹاک ہوم (اے ایف پی) فرانس کے پیئر اگوسٹینی، ہنگری نژادآسٹریا کے فرینک کراؤز اور فرانسیسی نژادسویڈش این ایل ہولیئر کو گزشتہ روز ایٹموں اور مالیکیولز کے اندر الیکٹرانوں کی تلاش کے آلات پر تحقیق کرنے پر طبیعات کا نوبل انعام دیا گیا،این ایل ہولیئر طبیعات کا نوبل انعام جیتنے والی پانچویں خاتون ہیں۔جیوری نے کہا کہ ان تینوں کو مادےمیں الیکٹران کی حرکیات کے مطالعہ کے لیے روشنی کی اٹوسیکنڈ پلسز پیدا کرنے والے تجرباتی طریقوں کی دریافت پراعزاز سے نوازا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق میں الیکٹرانکس اور طبی تشخیص دونوں میں ممکنہ اطلاقات تھے۔اس نے مزید کہا کہ ایک اٹوسیکنڈ اتنا مختصر ہوتا ہے کہ ایک سیکنڈ میں اتنے ہی اٹوسیکنڈہوتے ہیں جتنے سیکنڈ کائنات کی پیدائش کے بعد سے 13ارب سال میں گزر چکے ہیں۔ جیوری نے کہا کہ محققین نے روشنی کی انتہائی مختصر پلسز بنانے کے طریقے کا مظاہرہ کیا،جس کا استعمال تیز رفتار عمل کی پیمائش کے لیے کیا جا سکتا ہے، جس میں الیکٹران توانائی کو منتقل کرتے ہیں یا تبدیل کرتے ہیں۔جیوری نے کہا کہ انعام یافتہ افراد کی تحقیق نے ان عملوں کی جانچ کرنا ممکن بنا دیا ہے جو اتنی تیز ہیں کہ ان کی پیروی کرنا پہلے ناممکن تھا۔
اہم خبریں سے مزید