• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے، 24 گھنٹوں میں 350 فلسطینی شہید

کراچی ، غزہ (نیوز ڈیسک، اے ایف پی)غزہ، اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے، 24 گھنٹوں میں 350 فلسطینی شہید ، اسرائیلی فوج نے ہزاروں پناہ گزینوں کے اسکول کو گھیر لیا، اسنائپرز سے حملے، فلسطینی بھوک سے بھی مرنے لگے ، قدیم ترین مسجد بھی شہید، جنوب میں امدادی اور شمال میں ایمبولنسز آپریشن بند ، امریکی ڈرونز کی پروازیں پھر شروع۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، 24گھنٹوں میں مزید 350فلسطینی شہید ہوگئے،شہداء کی مجموعی تعداد 17ہزار 177ہوگئی جبکہ 46ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں، بمباری میں مزید درجنوں رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں،شہداء میں کئی خاندانوں کے 5یا اس سے زائد افراد بھی شامل ہیں، اسرائیلی افواج نے غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں پناہ گزینوں کے اسکول کا گھیراو کرلیا جہاں 7ہزار کے قریب فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے، اسکول پراسنائپرز سے حملوں میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ کیمپ میں العودہ مسجد کو شہید کردیا جہاں سیکڑوں پناہ گزین موجود تھے،صیہونی طیاروں نے غزہ کے اولڈ سٹی میں قدیم عثمان بن قشقار مسجد کو بھی شہید کردیا، یہ غزہ کی پٹی کی قدیم ترین مساجد اور آثار قدیمہ کے مقامات میں سے ایک تھی،اسرائیلی فورسز کی خوفناک بمباری کے بعد جنوبی علاقوں میں اقوام متحدہ کا امدادی آپریشن معطل ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید