لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا، رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفیٰ عزیز آبادی نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پریسکانفرنس میں اعلان کیا کہ انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کئے جائیں گے، خواہشمند امیدواروں کے لئے فارم بھی جاری کردیاگیا،انہوں نےایم کیوایم پر سے پابندی ختم کرنے اور اسے آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت د ینے کا بھی مطالبہ کیا۔