جنیوا (اے ایف پی) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی جانوں کے در پے ، فلسطینیوں کو سروں اور سینے پر نشانہ بنایا جانے لگا، عالمی طبی امدادی تنظیم ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے اسپتالوں کا گھیراو، ایمبولنسز کو زخمیوں تک ، ڈاکٹرز کو مریضوں کے علاج سے روکا جارہا ہے، ایم ایس ایف کے سربراہ کرسٹو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بمباری سے زخمی ہونے کیساتھ ساتھ پانی کی کمی کے شکار مریض بھی اسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا فلسطینیوں کو شدید نفسیاتی صدمے کا سامنا اور اس کی جو سطح ہم دیکھ رہے ہیں اس سے بہت کم رپورٹ کیا گیا ہے، غزہ کے اسپتالوں میں پہنچنے والے بچوں میں ان کا کوئی رشتہ دار نہیں بچا ہے۔