ویلنٹائن ڈے پر منشیات فروش کو پکڑنے کیلئے پولیس اہلکار کا دلچسپ طریقہ

February 16, 2024

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

پیرو میں ویلنٹائن ڈے پر پولیس اہلکار نے ٹیڈی بیئر کا لباس پہن کر منشیات فروشی میں ملوث 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقع پر آپریشن کے حصے کے طور پر ٹیڈی بیئر کے لباس میں ایک خفیہ پولیس اہلکار مبینہ منشیات فروش کے گھر جعلی تحفہ لے کر پہنچا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار تحفے کے طور پر چاکلیٹس لے کر منشیات فروش کے گھر کے باہر پہنچا تھا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کو ایک گھر سے نکلنے کے بعد حراست میں لیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران پولیس کو گدے کے نیچے سے ایک بیگ ملا جس میں منشیات موجود تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چھاپے کے اختتام پر 2 خواتین کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے اور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔