صدر، ہوٹل کی لفٹ گرنے سے 2 ایتھلیٹ سمیت 3 افراد زخمی

February 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدرمیں ہوٹل کی لفٹ گرنے سے سندھ گیمز میں شرکت کے لئے آئے2ایتھلیٹ سمیت3افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود میں واقع مقامی ہوٹل کی لفٹ گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ،جہاں انہیں طبی ا مداد فراہم کی گئی ،حادثہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ ادفراد داخل ہونے کی وجہ سے پیش آیا،زخمی افرادمیرپورخاص سےسندھ گیمز میں شرکت کیلئے آئے تھے۔