سعودی عرب کی جانب سے یوکرین میں امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری

February 25, 2024

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

سعودی عرب کی جانب سے نواں امدادی طیارہ یوکرینی عوام کے لیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی امدادی طیارہ یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ایئر پورٹ پہنچا ہے۔

جہاز پہنچنے کے بعد اب یہاں سے امدادی سامان یوکرین منتقل کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق 80 ٹن سامان میں جنریٹر اور بجلی کے آلات شامل ہیں۔