محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، نگراں کابینہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش

February 25, 2024

ـــ فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے گورنر پنجاب کو نگراں سیٹ اپ کی 13 ماہ کی کارگردگی سے آگاہ کیا۔

گورنر پنجابمحمد بلیغ الرحمٰن نے عوامی فلاحی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کو سراہا۔

اُنہوں نے کہا کہ نگراں کابینہ نے عوامی خدمت، شفافیت اور گورننس کی اچھی مثال قائم کی۔