جنید جمشید شہید کا لگایا پودا تناور درخت بن چکا، مقررین

March 02, 2024

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) جنید جمشید شہید نے اپنی زندگی میں ایک ایسا پودا لگایا جو آج تناور درخت بن چکا ہے۔ برانڈ بنانے کیلئے شب وروز محنت اور ایماندار ی کارفرما ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے مانچسٹر میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ سہیل ، اطہر، آصف اور عابد کی کاوشوں سے جنید جمشید نے ملبوسات اور پرفیوم لانچ کئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پلیٹ فارم سے مختلف ممالک باالخصوص ترکیہ کے ماہرین سے مل کرہم نے ایک نئی پرفیوم لانچ کر دی ہے جو عوام میں بے حد مقبول ہوگی،آج جنید جمشید کا نام ایک ایمپائربن چکا ہے ۔ تقریب میں خواتین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمختلف اقسام کی پرفیومز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔تقریب میں افضل خان ایم پی نے کہا کہ ہم تجارت کے فروغ کیلئے جلد ہی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے،جنید جمشید کا برانڈبرطانیہ میں کامیابی کے ساتھ منازل طے کر رہا ہے، تجارت کے فروغ کیلئے پاکستانی برانڈ برطانیہ میں متعارف کرائیں تاکہ برطانیہ کی مارکیٹ سے پاکستانی بزنس مین اپنا حصہ وصول کر سکیں ۔