ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی کتاب پاکستان سرچ فار اسٹیبلٹی کی تقریب رونمائی

March 05, 2024

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی )انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں سینٹر فار اسٹریٹجک پرسپیکٹیو (سی ایس پی) نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی طرف سے ایڈٹ کردہ "پاکستان: سرچ فار سٹیبلٹی" کے عنوان سے کتاب کی رونمائی کا اہتمام کیا۔ کتاب کے دو دیگر معاونین زاہد حسین، ایک ممتاز صحافی؛ اور ڈاکٹر دشکا سید، قائداعظم یونیورسٹی میں تاریخ کے سابق پروفیسر بھی موجود تھے۔ تقریب میں غیر ملکی اور سول سروسز، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا اور اسلام آباد میں سفارتی کور کے نامور ارکان نے شرکت کی۔اپنے ابتدائی کلمات کے دوران، سی ایس پی کی ڈائریکٹر، ڈاکٹر نیلم نگار نے کہا کہ یہ کتاب اس اہم موضوع کے بارے میں لوگوں کی سمجھ میں بہت اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ڈی جی آئی ایس ایس آئی ایمبیسیڈر سہیل محمود نے کہا، کتاب امید اور رجائیت کا پیغام دیتی ہے، اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ درحقیقت چیلنجوں پر قابو پانا اور بحالی اور تجدید کی راہ پر گامزن ہونا ممکن ہے، ڈاکٹر لودھی نے بحرانوں کے درمیان مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔