دورانِ پرواز جہاز پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر

March 07, 2024

پرواز کے دوران مسافر جہاز پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پرواز بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ اتوار کو کینیڈا کے وینکوور ایئر پورٹ سے اڑنے کے فوراً بعد طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئر کینیڈا نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ لندن جارہا تھا اور اس کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی ہے۔