اگر آیتِ سجدہ کے بعد دوبارہ سورۂ فاتحہ پڑھ لی؟

April 05, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:اگر کوئی آدمی تراویح پڑھا رہا ہو، اور سجدہ کی آیت آجائے، وہ سجدہ بھی کرلے، لیکن سجدہ کرنے کے بعد اٹھ کر قیام میں سورۂ فاتحہ دوبارہ پڑھ لیتا ہے، تو ایک رکعت میں دو مرتبہ فاتحہ پڑھ لی، اس صورت میں آدمی پر سجدۂ سہو کرنا لازم ہے یا نہیں ؟

جواب: تراویح یا دیگر نمازوں میں اگر کسی رکعت میں سجدۂ تلاوت کے بعد کھڑے ہوکر دوبارہ سورۂ فاتحہ پڑھ لی جائے تو اس سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا۔