ایران اسرائیل تنازع: روس کا فریقین سے تحمل کے مظاہرے کا مطالبہ

April 14, 2024

ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد روس نے فریقین سے تحمل کے مظاہرے کا مطالبہ کیا۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابقروسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ خطے میں ایک اور خطرناک پیشرفت پر گہری تشویش ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فریقین سے تحمل کے مظاہرے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیز کارروائیاں فلسطین اسرائیل تنازع میں کشیدگی کا سبب بنی ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ بارہا خبردار کرچکے ہیں کہ خطے کے غیر حل شدہ تنازعات کشیدگی میں اضافے کا پیش خیمہ ہوں گے۔