ابم کیو ایم کے وفد کی رہزنی کی واردات میں زخمی خاتون سے گھر جاکر ملاقات

April 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی، رکن صوبائی اسمبلی طحہٰ احمد خان، شعبہ خواتین کی اراکین اور ٹاؤن و یوسی کےذمہ داران پر مشتمل وفد نے بزرگ خاتون و رکن ایم کیو ایم شعبہ خواتین شاہینہ سہیل کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی، انہوں نے ر ہزنی کے واقع میں انکے ساتھ بے رحمانہ سلوک کی شدید مذمت کی، فرحان چشتی نے اس موقع پر کہا کہ شہر ڈکیتوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، اب ظالم ڈاکوؤں سے نوجوان اور بزرگ ہی نہیں بلکہ خواتین بھی غیر محفوظ ہیں ، طحہٰ احمد خان نے کہا کہ لوکل پولیسنگ کے سوا پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو سنبھالنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں، چند ماہ قبل لیاقت آباد میں ہماری شعبہ خواتیں کی ایک اور رکن رخشندہ بھی پرس چھیننے کے واقعے میں شہید ہوچکی ہیں۔