نوشکی میں بے گناہ پاکستانیو ں کا قتل بیرونی سازش کا حصہ ہے، مسلم لیگ فنکشنل

April 15, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) نوشکی بلوچستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا قتل انتہا پسندی تعصب نفرت لسانیت کے نام پر بیرونی سازش کا حصہ ہے،یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کبھی ایسے لوگوں کو معاف نہیں کیا جائےگاجو بے گناہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کے خون کے پیاسے ہوں، فرقہ واریت، لسانیت، تعصبات،صوبائی عصبیت اور نام نہاد تہذیب و تمدن کے نام پر بیرونی قوتوں کے آلہ کار ہرگز قانون قدرت سے نہیں بچ سکتے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل بے گناہ شہیدوں کے ساتھ ہے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ذمہ داروں کو کیفر کردار پرپہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے سیکیورٹی فورسز مقتدر قوتیں زبانی بیانات کی بجائے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دینے کا فریضہ پورا کریں ورنہ تاریخ انے والی نسلیں کسی کو معاف نہیں کریں گے دہشت گردوں ملک دشمنوں تخریب بیرونی سہولت کاروں کی کمر توڑنے کا دعوی غلط ثابت ہو رہا ہے موجودہ سنگین صورتحال میں پوری قوم سوگوار دکھی ہے حکمران اقتدار کے نشے ھنی مون سے نکل کر لوگوں کو زندہ رہنے کا حق دیں۔