الخدمت فاؤنڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا آغازکردیا

April 16, 2024

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدرانجینئرجمیل احمدکردنےکہا ہے کہ بارشوں نے بلوچستان بھر میں تباہی مچائی ہے ،لوگوں کوبے گھراملاک،کھڑی فصلوں کوشدیدنقصان پہنچایاہے، الخدمت کے ذمہ داران ورضاکاروں نے متاثرین کومحفوظ مقامات تک منتقلی وریلیف کاکام شروع اورراشن ،خیمے بسترودیگرضروریات پہنچاناشروع کردیاہے۔الخدمت پاکستان کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیواور ریلیف سرگرمیوں کا آغازکردیا۔متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین کو تیارکھانا، صاف پانی، خیمے، ترپال، جوتے،گرم لحاف، فراہم کئے گئے جبکہ ایمبولینس ،میڈیکل ہیلتھ یونٹ اور رضاکار کی بڑی تعداد متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کررہے ہیں۔ سیلاب اور بارشوں سے بے گھرہونے والے متاثرہ خاندانوں کو الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے پناہ گاہوں میں محفوظ کیا جارہا ہے۔ حالیہ موسلادھار بارش نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے جس سے کئی علاقے زیرآب آگئے۔شہرشہر و بستیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ متعدد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کی علاقائی اور ضلعی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہو کر ریلیف اور ریسکیو میں حصہ لے رہی ہیں۔ پانی کی نکاسی کے لیے پمپ استعمال کیے جار رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اہل خیراس سلسلے میں متاثرین کی امدادکیلئے عطیات فراہم کریں۔