• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک۔ قابو پانے کے لیے حکومتی سطح پر مسلسل دعوے تو کیے جا رہے ہیں تاہم عملی اقدامات کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں پی ایس پی گروپ سے تعلق رکھنے والے جونیئر اور نسبتاً نا تجربہ کار افسران کو اہم انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔بلوچستان پولیس کے گریڈ 18 کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر بتایا ہے کہ بلوچستان میں جونیئر افسران کی تعیناتی امن و امان میں خلل کی بڑی وجہ ہے، حتی کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے ڈی ایس پیز کو بھی شولڈر پروموشن کے ذریعے سینیارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے ڈی پی او جیسے اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گریڈ 18 کے مقامی اور تجربہ کار افسران کو یا تو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے یا دفاتر تک محدود رکھا گیا ہے، جس کے باعث ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے موثر طور پر فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔
کوئٹہ سے مزید