• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں عید شاپنگ ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ مرزا بلال حسن نے کہا کہ عید شاپنگ ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی ہے 260افسران و اہلکارٹریفک کی روانی کو براقرار رکھنے کیلئے خدمات انجام دئیے گئے عوام بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولیا ت کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے افسران اور اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جس کے باعث اب تک کہی سے بھی ٹریفک کے مسائل سامنے نہیں آئے جس کا سہرا ٹریفک فورس کو جاتا ہے جو افطاری بھی سڑکوں پر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عید شاپنگ ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی ہے کسی کو ٹریفک نظام میں رکاوٹ اور تجاوزات کرنے کی اجازا ت نہیں دی جائے گی ۔جبکہ غیر قانون موٹر سائیکل اسٹینڈ کے باعث بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے اس موقع پر شہریوں اور دکانداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ شہر میں ٹریفک پولیس سے تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ۔
کوئٹہ سے مزید